28 Jun 2025
(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈر18 ایشیا کپ کے لئے آفیشلز و کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔
کھلاڑیوں میں محمد عثمان، عاطف علی، اسام حیدر، محمد عبداللہ فاروق ، عبداللہ اعوان، زبیر لطیف، محمد یاسین، محمد علی تاج، غلام مصطفیٰ، علی حمزہ اور عامر سہیل شامل ہیں۔
اسی طرح عدیل افضل، محمد زمان، محمد حسین، محمد شاہیر، حسن شہباز اور یاسین جمشید بھی ٹیم کا حصہ ہیں ،آفیشلز میں ٹیم منیجر اولمپیئن ملک شفقت، کوچز مختار احمد ،توثیق احمد ،مسعود الرحمان ،ویڈیو انالسٹ ابوذر امراؤ اور فزیو عدیل اختر بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
یاد رہے قومی ٹیم انڈر18 ایشیا کپ کیلئے 30جون کو چین روانہ ہوگی۔
