اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار آغاز

27 Jun 2025
27 Jun 2025

(لاہور نیوز) ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی دونوں ٹیموں نے کامیاب آغاز کیا ہے۔

کولمبو میں اویس منیر اور محمد آصف پر مشتمل پاکستان ون نے ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے پہلے روز گروپ کے دونوں میچز جیت لیے جس کے بعد پاکستان ون کی ایشین ٹیم کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی یقینی ہو گئی۔

پہلے میچ میں پاکستان ون نے کمبوڈیا کو 0-3 سے شکست دی، کمبوڈیا کے خلاف پاکستان ون کی جیت کا سکور 30-82 ، 16-59 اور 0-78 رہا۔

دوسرے میچ میں آصف اور اویس کی ٹیم نے قطر کو 1-3 سے شکست دی، پہلے سنگل میں اویس منیر کی شکست کے بعد پاکستانی پلیئرز نے شاندار کم بیک کیا، قطر کے خلاف پاکستان ون کی جیت کا سکور 47-81 ، 23-82 ، 23-63 اور 16-62 رہا۔

دوسری جانب پاکستان ٹو نے 2 میں سے ایک میچ جیتا، دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شاہد آفتاب اور محمد سجاد پر مشتمل پاکستان ٹو نے پہلے میچ میں بحرین کو 2-3 سے ہرایا، پاکستان ٹو نے بحرین کے خلاف ابتدائی 2 سنگلز ہارنے کے بعد کم بیک کیا۔

پاکستان ٹو کی جیت کا سکور 41-87 ، 46-48، 41-73 ، 35-80 اور 17-60 رہا، دوسرے میچ میں پاکستان ٹو کو چین کے ہاتھوں 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے