اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ویپ پراڈکٹس کا کاروبار کرنے والوں کو ریلیف مل گیا

25 Jun 2025
25 Jun 2025

(لاہورنیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ویپ پراڈکٹس کا کاروبار کرنے والوں کو عبوری ریلیف دے دیا۔

عدالت کی جانب سے ویپ پراڈکٹس کی دکانیں تاحکم ثانی ڈی سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے انتظامیہ کو ویپ پراڈکٹس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیا۔پنجاب حکومت کے لاء افسر کو جواب جمع کروانے کے لئے 3 جولائی تک کی مہلت مل گئی، جسٹس انوار حسین نے ویپ مال سمیت 74 ڈیلرز کی درخواست کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت کا لاء افسر ویپ دکانوں کو سیل کرنے کا کوئی قانونی جواز پیش نہیں کرسکا، لاء افسر نے فریقین کا شق وار جواب اور رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کا موقف سننے کے بعد حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی، درخواست میں چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے