اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی بینک نے پاکستان میں 2 منصوبوں کیلئے 194 ملین ڈالر کی منظوری دیدی

25 Jun 2025
25 Jun 2025

(لاہورنیوز) عالمی بینک نے پاکستان میں دو منصوبوں کیلئے 194 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ بلوچستان میں تعلیمی نظام میں بہتری اور پانی فراہمی کیلئے خرچ ہوگی، معیاری تعلیم تک رسائی اور فراہمی منصوبہ کے تحت 100 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ تعلیم تک رسائی پروجیکٹ سے اڑھائی لاکھ بچے مستفید ہوں گے، منصوبے کے تحت 5 ہزار اساتذہ کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق تعلیم تک رسائی پروگرام کے تحت 400 طالبات کو اساتذہ کیلئے سکالرشپ فراہم ہوں گی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہی دوسرے منصوبہ پر 94 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوگی، پراجیکٹ کے تحت زراعت کیلئے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی بہتر بنانے کیلئے رقم خرچ کی جائے گی، منصوبے کے تحت کوئٹہ شہر میں بھی پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے