اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی

25 Jun 2025
25 Jun 2025

(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے آئندہ مالی سال 2025-26 کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا  نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ مقرر کیا ہے جس کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی، کابینہ کی منظوری کے بعد یہ نیا ٹیرف پورے ملک میں یکساں لاگو کیا جائے گا۔

نیپرا  نے گزشتہ روز ہی پاور پرچیز پرائس (پی پی پی) کا بھی اعلان کیا جس کے مطابق نیشنل اوسط پی پی پی میں ایک روپے دو پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے، نئے مالی سال کیلئے نیشنل اوسط پی پی پی 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال کیلئے یہ قیمت 27 روپے 35 پیسے فی یونٹ تھی۔

دوسری جانب سی پی پی اے  نے مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے، اس درخواست پر سماعت 30 جون کو متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے