اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ تک توسیع

24 Jun 2025
24 Jun 2025

(لاہور نیوز) بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ تک توسیع کر دی گئی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کیلئے بڑھا دی گئی، پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی 2025 تک بھارتی طیاروں کیلئے بند رہے گی، بھارتی ایئرلائنز کے مسافر و فوجی طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر بھی پابندی برقرار ہے۔

 نوٹم میں بھارتی فضائی ٹریفک کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی تفصیلات بھی درج ہیں، یہ پابندی بھارت کے ساتھ موجودہ کشیدگی کے پیش نظر عائد کی گئی ہے اور اس کا مقصد فضائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو مخصوص راستوں سے گزرنے میں دشواری پیش آتی ہے، اس پابندی کا اطلاق بھارتی طیاروں کیلئے ہو گا تاہم پاکستان کی فضائی حدود دیگر بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھلی رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے