اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چھتوں پر سواریاں بٹھانے والے ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے

24 Jun 2025
24 Jun 2025

(لاہور نیوز) چھتوں پر سواریاں بٹھانے والے ٹرانسپورٹرز کو 98 لاکھ 16 ہزار روپے سے زائد کے بھاری جرمانے کئے گئے۔

خطرناک سفر کےخاتمے کیلئے ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، رواں ماہ 13ہزار 600 سے زائد ٹرانسپورٹرز کےخلاف کارروائیاں کی گئیں۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ چھتوں پر سواریاں بٹھانے والے ٹرانسپورٹرز کو 98 لاکھ 16ہزار سے زائد کے جرمانے کئے۔

چھتوں پر سواریاں بٹھانے پر 6 ہزار 700 سے زائد گاڑیوں کو بند کیا گیا، شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے 666 ڈرائیورز  کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ پیسوں کی لالچ میں سواریوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنے دینگے۔

خطرناک سفر کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جاری ہے، شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے ٹرانسپورٹرز ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے