اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

23 Jun 2025
23 Jun 2025

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کے باعث بارشیں متوقع ہیں، 24 جون کی شام سے 2 جولائی تک مون سون کا پہلا سپیل جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق 25 تا 29 جون کے دوران لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

25 تا 29 جون ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، باجوڑ میں بارش ہو گی، اسی دوران دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان میں شدید بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 25 تا 28 جون کے دوران ژوب، بارکھان، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 28 جون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے تاہم متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے