23 Jun 2025
(لاہور نیوز) ہنجروال کے رہائشی اور 6 بچوں کے باپ نے بیوی کی محبت میں سول کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، عدالت میں جذباتی انداز میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کو واپس نہ بھیجا گیا تو مر جاؤں گا۔
درخواست گزار کی جانب سے اپنے وکیل کی وساطت سے اپنی بیوی کشور بی بی کو واپس لانے کیلئے عدالت میں دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسکی محبت کی شادی ہوئی، شادی کے بعد 6 بچے پیدا ہوئے، اب بیوی کا مزاج اچانک بدل گیا اور اس نے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ گھر آ کر دیکھا تو بچے رو رہے تھے، جب رابطہ کیا تو پتہ چلا وہ میکے چلی گئی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ اسکی بیوی کو طلب کر کے ساتھ جانے کا حکم جاری کیا جائے۔
عدالت نے مذکورہ خاتون کو 30 جون کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کر دی۔
