اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایم پی اے سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق پروفیشنل ٹریننگ پروگرام مکمل کر لیا

23 Jun 2025
23 Jun 2025

(لاہور نیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن اور ایم پی اے سارہ احمد نے ہارورڈ یونیورسٹی کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق پروفیشنل ٹریننگ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا۔

یہ بین الاقوامی سطح کا تربیتی پروگرام نہ صرف تھیوری پر مبنی تھا بلکہ اس میں عملی سرگرمیاں، عالمی کیس سٹڈیز اور بچوں کے تحفظ سے متعلق جدید تقاضوں پر بھی توجہ دی گئی۔

سارہ احمد کا کہنا تھا کہ انہیں ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسروں سے سیکھنے کا قیمتی موقع ملا، جس سے علم اور تجربے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

دورانِ تربیت سارہ احمد نے بچوں کے خلاف جنسی استحصال، بدسلوکی اور ہراسانی جیسے حساس موضوعات پر اظہار خیال بھی کیا۔

اس پروگرام میں دنیا بھر سے چائلڈ پروٹیکشن کے ماہرین شریک تھے، تاہم پاکستان کی نمائندگی صرف سارہ احمد نے کی جو کہ ایک بڑے اعزاز سے کم نہیں۔

سارہ احمد کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی تربیت انہیں بچوں کے تحفظ سے متعلق مزید مؤثر کردار ادا کرنے میں مدد دے گی، ان کے اس قدم سے نہ صرف پاکستان کا مثبت امیج ابھرا ہے بلکہ عالمی سطح پر چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے پاکستانی اقدامات کو بھی سراہا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے