23 Jun 2025
(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے تحصیل کینٹ کا دورہ کیا اور انتظامی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
ڈی سی نے سجپال روڈ، ملک پور روڈ، رنگ روڈ سروس لین و اطراف کا سرپرائز دورہ کیا، چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اے سی کینٹ فاطمہ ارشد و دیگر ہمراہ تھے، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد نے بریفنگ دی۔
ڈی سی کا کہنا تھا کہ لاہور کو صاف و تجاوزات سے پاک شہر بنانے کی مہم جاری ہے، انہوں نے ناقص سیوریج و صفائی انتظامات پر اظہارناراضگی کیا، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو بہتری کی ہدایت جاری کر دی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ کوڑے کو آگ لگانے پر سخت ایکشن لیا جائے، شہریوں میں صفائی کی آگاہی کیلئے مہم چلائی جائے، ضلع بھر میں نالوں کی صفائی کو یقینی بنائیں، مویشیوں، جھگیوں کو رہائشی علاقوں سے ہٹایا جائے۔
