23 Jun 2025
(ویب ڈیسک) وزارتِ پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر عام میٹرز کی خریداری پر پابندی عائد کر دی۔
ترجمان کے مطابق تمام کمپنیوں کو اے ایم آئی (سمارٹ) میٹرز کی خریداری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سمارٹ میٹرز کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
میٹرز کی خریداری نہ ہونے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے، چیئرمین بورڈ سے بھی جواب مانگا گیا ہے کہ اب تک میٹرز کی خریداری کیوں نہیں کی گئی۔
لیسکو میں بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین پہلے ہی سمارٹ میٹرز پر منتقل ہو چکے ہیں، تھری فیز اور سنگل فیز میٹرز کو بھی مرحلہ وار سمارٹ میٹرز پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
سمارٹ میٹرز کی مدد سے بلنگ براہِ راست کنٹرول روم سے کی جا سکے گی۔
