22 Jun 2025
(لاہور نیوز) غازی آباد کے علاقہ تاج پورہ بٹ چوک کے قریب خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر 7 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے 5 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ریسکیو نے مزید بتایا کہ 2 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی، زخمیوں میں 24 سالہ مشعال، 22 سالہ راحت، 20 سالہ میرب ،26 سالہ عاصمہ، 23 سالہ مطاہر، 7 سالہ زینب اور 27 سالہ رحمان شامل ہیں۔
