22 Jun 2025
(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ہنی ٹریپ گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ گروہ میں شامل پولیس کانسٹیبل سمیت 2 ملزماں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار منظر اور ساتھی ندیم کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون ممبر تاحال فرار ہے، ملزموں نے چند روز قبل شہری منظور احمد کو خاتون ساتھی کی مدد سے ہنی ٹریپ کیا۔
متاثرہ شہری منظور احمد کی مدعیت میں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، پوہیس کا کہنا تھا کہ خاتون ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم جلد اسے بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔
