20 Jun 2025
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے۔
لاہور کے علاقہ منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے، کشمیر اورفلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام امریکی سرپرستی میں ہورہا ہے، عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد امریکہ وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ دشمنوں کے خلاف عالم اسلام کو بھی مشترکہ حکمت عملی بنانا ہو گی، غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف امریکہ نے قرار داد ویٹو کر دی، امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اسلامی دنیا کا سربراہی اجلاس فوری اسلام آباد میں بلائے تاہم پاکستانی عوام ایران کے ساتھ ہیں۔
