اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کا چھاپہ، 6 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس 55 پاسپورٹس سمیت گرفتار

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(لاہور نیوز) ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلرز کے گرد شکنجہ سخت، چھاپہ مار کارروائی میں 6 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس 55 پاسپورٹس سمیت گرفتار کر لیے گئے۔

ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی، چھاپہ مار کارروائی میں 6 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس گرفتار کر لیے گئے۔ چھاپہ مار کارروائی لاہور ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر ٹھوکر بائی پاس پر کی گئی۔

گرفتار ملزمان میں عمران خان، نوید آزاد، عبدالشکور، شفیق احمد، ناصر حسین اور زاہد اقبال شامل ہیں۔ ملزمان سے 55 عدد پاکستانی پاسپورٹ ودیگر دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان سے موبائل فونز اور دیگر ریکارڈ بھی برآمد کر لیا۔ ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر پاسپورٹس اور بھاری رقوم وصول کر رہے تھے، گرفتار ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں طارق یعقوب اور تجمل حسین کے ساتھ ملی بھگت سے غیر قانونی کاروبار چلا رہے تھے۔

ملزمان برآمد ہونے والے پاسپورٹس و دیگر دستاویزات کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے، چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر لاہور زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے