جرم وانصاف
ستوکتلہ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی، موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار
17 Jun 2025
17 Jun 2025
(لاہور نیوز) انچارج چوکی سوسائٹی ستوکتلہ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔
این ایف سی سوسائٹی سے 3 رکنی موٹرسائیکل چور و سنیچر گینگ گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔
گرفتار ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔
ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے، مقدمات درج کر لئے گئے، ملزمان میں سرغنہ زین ، عامر اور راہول شامل ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
