16 Jun 2025
(لاہور نیوز) جنوبی چھاؤنی کے نشاط کالونی بازار میں واقع ایک مکان سے شہری کی لاش برآمد ہو گئی۔
پولیس کے مطابق لاش چند روز پرانی اور بوسیدہ ہے، 60 سالہ ملک اعجاز کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی گھر میں اکیلا مقیم تھا، قانونی کارروائی کے پیش نظر لاش مردہ خانے منتقل کی گئی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
