(لاہور نیوز) پنجاب کی تمام عدالتوں کو سولرائز کیا جائے گا، انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب 3 ارب 4 کروڑ 15 لاکھ روپے خرچ کرے گا۔
انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی جون 2027 تک سرلرائزیشن کا عمل مکمل کرے گی، 2 ارب 87 کروڑ 62 لاکھ روپےسے سرلرپینلز اور دیگر آلات و مشینری خریدی جائے گی، اس کے علاوہ 6 کروڑ روپ کنسلٹنسی پر ، 60 لاکھ روپے سے کرائے کی گاڑیاں، 30 لاکھ روپے کا پیٹرول، ایک کروڑ ٹی اے ڈی اے پر خرچ ہو گا۔
پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں 2 کروڑ 17 لاکھ 49 ہزار 845 یونٹ بجلی استعمال ہوتی ہے، پنجاب بھر کی عدالتوں میں سولر پینلز کی تنصیب سے سالانہ ایک ارب 63 کروڑ 55 لاکھ روپے کی بجلی کی بچت ہو گی، اسکے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی، بہاولپور اور ملتان بنچز میں سالانہ ایک لاکھ 21 ہزار یونٹ بجلی استعمال ہوتی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے علاقائی بنچز پر سولر پینلز کی تنصیب سے سالانہ 6 کروڑ 18 لاکھ کی بچت ہو گی۔
لاہور کی ضلع کچہری میں 16 کروڑ 24 لاکھ روپے، ماڈل ٹآئون کچہری میں 3 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے، کینٹ کچہری میں سرلر پینلز کی تنصیب پر 3 کروڑ 12 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب 8 کروڑ 62 لاکھ روپے ہنگامی نوعیت کے اخراجات کیلئے بھی استعمال کرے گا۔
