16 Jun 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ شاہدرہ میں کانسٹیبل شمشاد کی گھر کے کمرے سے لاش برآمد ہو گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی اہلکار شفیق آباد انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا، شمشاد کی بیوی ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی، پولیس اہلکار گھر میں اکیلا ہی رہائش پذیر تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ شمشاد کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے تاہم لاش قبضے میں لےکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔
