اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی کے وکیل کے دلائل مکمل، پراسیکیوشن کل طلب

16 Jun 2025
16 Jun 2025

(محمد اشفاق) 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست ضمانتوں پر دلائل مکمل کر لیے، لاہور ہائیکورٹ نے کل پراسیکیوشن کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیئے کہ پراسیکیوشن کا کیس 15 سو افراد پر مشتمل ہے، بانی پی ٹی آئی موقعہ پر موجود نہیں تھے، 9 مئی کے واقعہ پر بانی پی ٹی آئی اپنے تحفظات کا اظہار پہلے ہی کر چکے ہیں۔

نیب نے عدالت میں داخل ہو کر بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ان 8 کیسز میں پولیس مدعی ہے، جب بانی پی ٹی آئی گرفتار ہوئے تو 11 مئی کو سپریم کورٹ نے انہیں رہا کیا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی سے 11 مئی تک کسی سے رابطے میں نہیں تھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ میرے پیچھے کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا میں خود کو اس سے لا تعلق کرتا ہوں قانون اپنا راستہ خود لے گا۔

بانی کے وکیل نے دلائل دیئے کہ 14 ماہ تک پراسیکیوشن نے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کی کوئی درخواست نہیں دی، بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ نہ کرانے کی جامع وجوہات دیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تاحال چالان نہیں آیا جبکہ سپریم کورٹ نے چار ماہ میں نو مئی کے تمام ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، وکیل نے دلائل دیئے کہ اس کیس میں ایک ملزم اعجاز چودھری ہیں، اعجاز چودھری موقع پر موجود تھے، سپریم کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنے تمام دلائل مکمل کر لیے، لاہور ہائیکورٹ نے کل پراسیکیوشن کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے