16 Jun 2025
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ پلانٹ اگست میں پہلی مقامی تیار کردہ بس فراہم کرے گا، لاہور کیلئے نئی میٹرو لائن اور ییلو لائن آئندہ کے بجٹ میں شامل کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور کینال پر 28 کلومیٹر کا روٹ ہو گا ، لاہور کے لئے 250 بسیں لا رہے ہیں، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے لئے میٹرو بسیں شروع کی جائیں گی۔
بلال اکبر خان کا مزید کہنا تھا کہ ہر تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تک کا سفر ای میٹرو بس کے ذریعے ہو گا، روڈ سیفٹی اتھارٹی بنانے جا رہے ہیں تاکہ حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔
