اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

15 Jun 2025
15 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی جانب سے 16 جون کو سہ پہر مالی سال26-2025 کا تخمینہ شدہ بجٹ پنجاب اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل پنجاب کابینہ سے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان  نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کا آ ئینہ دار ہو گا، پنجاب کے بجٹ میں کو ئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا ئے گا،  پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ پنجاب کے وسائل میں اضافے کے لیے صوبائی اثاثوں کا موثر استعمال حکومت کی ترجیحی پالیسی میں شامل ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے کامیاب منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں خواتین ،بچوں، معزور افراد اور محنت کشوں سمیت تمام طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا،  چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے تکنیکی و مالی معاونت مہیا کی جائے گی۔

وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ کسان کارڈ کو مزید موثر بنایا جائے گا، آئند ہ مالی سال کا بجٹ معاشی ترقی، شفافیت اور سماجی تحفظ کے اصولوں پر مبنی ہو گا جبکہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جائے گی۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے پسماندہ اضلاع خصوصاََ جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے