15 Jun 2025
(ویب ڈیسک)اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ نمازیں ڈراموں کے سیٹ پر ادا کی جاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم نفیس کا کہنا تھا کہ آج کے جدید دور میں بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کو معاشرے میں منفی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے، حالانکہ یہاں ہر طبقے اور تعلیم یافتہ پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کام کر رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈراموں کے سیٹ پر سب سے زیادہ نمازیں ادا کی جاتی ہیں، ہر فرد عزت و احترام کے ساتھ کام کرتا ہے، اور کسی کے کام کو حقیر نہیں سمجھا جاتا۔
