
14 Jun 2025
(لاہور نیوز) مالی سال 2024-25 کا اختتام، سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں جاری 4 ارب 58 کروڑ روپے خرچ کرنے سے روک دیا گیا۔
مذکورہ فنڈز سکولوں کو تیسری سہ ماہی کی قسط کی مد میں جاری کئے گئے تھے، ایجوکیشن اتھارٹیز کو ان فنڈز کو رواں کی بجائے آئندہ سال خرچ کرنے کا حکم دیا گیا۔
لاہور کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 15 کروڑ 95 لاکھ روپے جاری کئے گئے، پنجاب کے 36 اضلاع کو این ایس بی کی مد میں صرف 2،2 اقساط ہی جاری ہو سکیں۔
سکول سربراہان کا کہنا تھا کہ آخری بار سکولوں کو نان سیلری بجٹ جنوری میں جاری کیا گیا تھا۔
اس وقت فنڈز نہ ہونے سے بجلی کے بلز جمع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے، سکولوں کے فنڈز روک لینا ناانصافی ہے، نان سیلری بجٹ نہ ملا تو سکولوں کی بجلی کٹ جائے گی۔