(ویب ڈیسک) عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’لو گرو‘پاکستانی سینما میں ایک کامیاب رومانوی کامیڈی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے، اس کے گانے بھی بےحد مقبول ہو رہے ہیں۔
ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید شامل ہیں، جنہوں نے 11 سال بعد ایک ساتھ سکرین پر واپسی کی ہے۔
’لو گرو‘ کی کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو ایک آرکیٹیکٹ صوفیہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کراچی اور لندن کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے جس کی سنیماٹوگرافی بھی پسند کی جارہی ہے۔
اس فلم کا ایک گانا ’رات کے سائے‘ بھی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے۔ اس میں رمشا خان اور ہمایوں سعید نے پرفارم کیا ہے جبکہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اسے اپنی آواز دی۔
اس گانے میں رمشا خان کی پرفارمنس کو بھی مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے جبکہ لباس، رقص اور سکرین کیمسٹری نے بھی مداحوں کو بےحد متاثر کیا ہے۔
