اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 276 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا

14 Jun 2025
14 Jun 2025

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے پنجاب حکومت سے 276 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ کا زیادہ حصہ تنخواہوں کی مد میں مانگا گیا ہے، تنخواہوں کی مد میں 217 ارب روپے کا بجٹ مانگا گیا ہے، نئے تھانوں، نئے ٹریننگ سینٹروں اور پولیس لائنز کی تعمیر سمیت دیگر ڈویلپمنٹ کی مد میں 17 ارب روپے کا بجٹ مانگا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پٹرول کی مد میں 9 ارب روپے کا بجٹ مانگا گیا ہے، نئے یونٹ سی سی ڈی کیلئے 10 ارب روپے کا بجٹ مانگا گیا ہے، رائٹ مینجمنٹ فورس کیلئے 5 ارب روپے کا بجٹ مانگا ہے۔

رواں مالی سال میں پنجاب پولیس کو تمام اخراجات کیلئے 230 ارب روپے کا بجٹ ملا ہے، مالی سال 2024 اور 2025 کے بجٹ میں پنجاب پولیس کیلئے 186 ارب روپے مختص کئے گئے تھے لیکن 44 ارب روپے بجٹ کم پڑنے پر پنجاب پولیس کی ڈیمانڈ پر سپلیمنٹری گرانٹ میں جاری کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے