13 Jun 2025
(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بہت افسوس ناک ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اس سے بڑی کوئی غلطی نہیں ہو سکتی، اسرائیل کا اس طرح حملہ کرنا زیادتی ہے، یاد رہے کہ نواز شریف اپنی نجی مصروفیات کے باعث انگلینڈ کے شہر لندن میں قیام پذیر ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے آج صبح ایران پر حملہ کیا گیا جس میں اب تک ایرانی آرمی چیف سمیت درجنوں شہری شہید ہو چکے ہیں۔
