شہرکی خبریں
ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی بحفاظت وطن واپسی یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم
13 Jun 2025
13 Jun 2025
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران میں موجود پاکستانی زائرین کو وطن واپسی اور انکی حفاظت کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، مزید کہا کہ زائرین کی حفاظت کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا، ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زائرین کی با حفاظت وطن واپسی کیلئے تمام تر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں تاہم خطے میں صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہے۔
