اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف اداکار ظاہر شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

13 Jun 2025
13 Jun 2025

(لاہور نیوز) لالی وُوڈ کے معروف اداکار ظاہر شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔

ظاہر شاہ نے بطوروِلن کئی فلموں میں اداکاری کی، وہ چند فلموں میں بطور ہیرو بھی جلوہ گر ہوئے، اداکار ظاہر شاہ 1947ء میں سرگودھا میں پیدا ہوئے، ہدایت کار الطاف حسین نے اپنی فلم ’’یاری دوستی‘‘ میں اداکار ظاہر شاہ کو متعارف کروایا تھا۔

منفرد اداکار ظاہر شاہ نے اپنے کیریئر میں 600 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ظاہر شاہ نے سلطان راہی کے ساتھ لاتعداد فلموں میں بطور وِلن کردار نبھائے، ان کی یادگار فلموں میں مچلے خان، اقبالِ جرم، مسٹر افلاطون، دوستی تے دشمنی، راکا، بھریا میلہ، زباٹااور سائرن شامل ہیں۔

ظاہر شاہ چند فلموں میں بطور ہیرو بھی جلوہ گر ہوئے جن میں ریمانڈ، یاری دوستی اور قسم خون دی نمایاں ہیں، اداکار ظاہر شاہ 4 دہائیوں سے زائد عرصہ تک فلمی صنعت سے وابستہ رہے۔

فلمی دنیا کا یہ چمکتا ستارہ 13 جون 2017ء کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے مداحوں کی نظروں سے ہمیشہ کیلئے اوجھل ہوگیا، ظاہر شاہ سرگودھا میں آسودہ خاک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے