اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فہد مصطفیٰ کا 2 نئی فلمیں بنانے کا اعلان

12 Jun 2025
12 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ نے 2 نئی فلمیں بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے اپنے آنے والے پروجیکٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال 2 فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں اور بہت جلد 2 نئی فلموں میں نظر آئیں گے۔اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ایک فلم 2026 اور دوسری فلم 2027 میں ریلیز کی جائے گی۔

انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ سارے اداکار اپنے لیے فلم کیوں بناتے ہیں، اداکار ہمایوں سعید نے بھی فلم  لو گرو  میں خود کو کاسٹ کیا اور اب آپ بھی اپنے لیے فلم بنا رہے ہیں؟

اس کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ جس کو فلم کرنی ہے وہ خود بنا لے، میں نے آج تک اپنے لیے کوئی فلم نہیں بنائی، میں پہلی بار فلم بنا رہا ہوں اور بہت سالوں بعد بنا رہا ہوں، اس کی وجہ یہ ہی ہے کہ کوئی اور فلمیں نہیں بنا رہا، تو اس وقت اور کون سا اداکار ہے جسے آپ سینما پر بین کریں گے؟

میزبان نے ایک اور سوال کیا کہ لوگ اس وجہ سے بھی فلمیں نہیں بنا رہے کیونکہ یہ ایک رسک ہے جس پر اداکار نے کہا کہ رسک لینا پڑتا ہے، میں اور ہمایوں سعید یہ رسک لے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے