
12 Jun 2025
(لاہور نیوز) فیروز پور روڈ پر ٹرک اور لوڈر رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ، 7 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لوڈر رکشہ اور ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت نہ ہوسکی،زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔