
11 Jun 2025
(لاہور نیوز) پولیس نے لاہور کی غالب مارکیٹ میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
ڈولفن سکواڈ نے جعلی پولیس اہلکار کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، ترجمان ڈولفن کے مطابق وردی میں ملبوس ملزم سحنان نے اپنا تعارف بطور پولیس اہلکار کروایا، ڈولفن ٹیم کے تصدیق کرنے پر ملزم جعلی اہلکار نکلا۔
ملزمان سحنان اور اسکے ساتھی ندیم کو غالب مارکیٹ پولیس کے حوالے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔