اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ: سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ

10 Jun 2025
10 Jun 2025

(لاہورنیوز) وفاقی بجٹ میں سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ، اس فیصلے کا اطلاق غیرفعال طریقے حاصل کردہ آمدنی پر ہو گا، یہ ٹیکس قومی بچت سکیموں پر لاگو نہیں ہو گا۔اسی طرح آن لائن کاروبار کرنے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ای کامرس کا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر اشیا پر ٹیکس لگے گا، ڈیجیٹل طور پر منگوائی جانے والی اشیا اور خدمات پر ٹیکس لگے گا جبکہ ای کامرس پر کاروبار کرنے والوں کو ماہانہ ٹرانزکشنز ڈیٹااور ٹیکس رپورٹ دینا ہو گی۔

 

دستاویز میں قرض کی بنیاد پر حاصل آمدنی پر 25 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے اور شیئرز پر منافع پر ٹیکس کی شرح میں ردوبدل نہیں کیا گیا جبکہ ستر سال سے کم عمر کے زیادہ پنشن لینے والے افراد پر ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے ۔دوسری جانب سالانہ ایک کروڑ سے زائد وصولی پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کم اور درمیانی پنشن وصول کرنے والوں پر ٹیکس عائد نہیں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے