اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی، فیصلہ جلد متوقع

05 Jun 2025
05 Jun 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان محمد رضوان سے کپتانی واپس لیے جانے کے قوی امکانات ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگلے چند روز میں کپتان کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ون ڈے کرکٹ کی کپتانی کے لئے سلمان علی آغا مضبوط امیدوار ہیں۔

نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کپتان اور نائب کپتان کے انتخاب کے لیے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے اور فیصلہ نئے کوچنگ سٹاف کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ون ڈے کپتانی کے لیے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے جو اس سے قبل ٹی 20 ٹیم کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو اکتوبر 2024 میں ون ڈے اور ٹی 20 دونوں فارمیٹس کی کپتانی سونپی گئی تھی لیکن چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹی 20 کپتانی ان سے واپس لے کر سلمان علی آغا کو دی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے