اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک بھارت جنگ بندی سے ٹرمپ نے ثابت کیا وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیر اعظم

04 Jun 2025
04 Jun 2025

(لاہور نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی سے ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں۔

امریکا کی آزادی کی 249ویں سالگرہ کی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ امریکا کی آزادی پر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان امریکا تعلقات نئے دور میں داخل ہورہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت ، سفارت خانے کے عملے کو 249ویں یوم آزادی پر مبارک دیتا ہوں، دونوں ممالک جمہوری روایات اور آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں، امریکا پاکستان کو تسلیم کرنے میں ابتدائی ممالک میں شامل ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2018 میں ہم نے ملک سے مکمل دہشت گردی کا خاتمہ کردیا تھا، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے بھاری نقصان اٹھایا ہے ، دہشتگردی کی جنگ میں ہماری 90 ہزار جانیں قربان ہوئیں، دنیا کے مختلف خطوں میں دہشتگردی تباہی پھیلا رہی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ میں ہماری شفاف تحقیقات کو رد کیا گیا، ٹھوس شواہد دینے کے بجائے انڈیا نے الزامات کا سہارا لیا اور تحقیقات کے بجائے جارحیت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور خوشحالی کا داعی رہا ہے، نائن الیون کے بعد عالمی سطح پر دہشتگردی کی جنگ کا آغازہوا۔

وزیراعظم  نے مزید کہ  پاک بھارت جنگ بندی پر صدر ٹرمپ کے اقدامات کو سراہتے ہیں، انہوں نے ثابت کردیا کہ بغیر کسی شبہ کے امن کے پیامبر ہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے امریکہ کے مختلف منصوبے ہمارے دیرینہ تعلقات کے عکاس ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے