04 Jun 2025
(لاہور نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری دورہ لاہور مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدر مملکت کو الوداع کیا، آصف علی زرداری نے 12 روز گورنر ہاوس لاہور میں قیام کیا، صدرِ مملکت نے اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
دورہ لاہور کے موقع پر صدر آصف علی زرداری کی وفاقی وزراء، پیپلز پارٹی کے رہنماوں اور جیالوں سے ملاقاتیں ہوئیں جبکہ صدر زرداری نے پنجاب کی قیادت کو پارٹی کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
