04 Jun 2025
(لاہور نیوز) پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں روٹس کی بندش کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹم کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے مختلف روٹس کمرشل پروازوں کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں، مخصوص فضائی روٹ آپریشنل وجوہات کے پیش نظر بند کئے گئے ہیں، تمام کمرشل پروازوں کو متبادل روٹس سے گزرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مخصوص فضائی روٹ دن 1 بجے تک کمرشل پروازوں کیلئے بند رہیں گے، ذرائع ایوی ایشن سے معلوم ہوا ہے کہ ممکنہ طور روٹس بھارتی ایئر فورس کی مشقوں کی وجہ سے بند کئے گئے۔
