04 Jun 2025
(ویب ڈیسک) پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان نے اداکار ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان سے سوال پوچھا گیا کہ ہمایوں سعید کی ایک ایسی بات بتائی جائے جو ان کے مداحوں کو معلوم نہ ہو؟ جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید مجھے ایک بچے کی طرح لگتے ہیں، جب میں انہیں دیکھتی ہوں تو لگتا ہے یہ ایک بچہ ہے اور ایسا بچہ جس کے منہ میں پیسیفائیر اور گلے میں بِب بھی لگا ہوا ہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ ایک بالغ شخص ہیں لیکن دل سے ایک بچے کی طرح ہیں۔
