
04 Jun 2025
(لاہور نیوز) بلدیہ عظمیٰ لاہور کے بجٹ 26-2025 کا تخمینہ 17 ارب 80 کروڑ روپے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام 1 کھرب 37 ارب روپے کے ورک آرڈر کی باقاعدہ منظوری بجٹ کا حصہ ہے، شہر میں نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 3 ارب روپے مختص کئے گئے، غیرترقیاتی بجٹ کا حجم 13 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سرکاری عمارات کی تزئین و آرائش کیلئے 20 کروڑ روپے ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے 70 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
ادھر پنجاب پولیس نے اگلے مالی سال کیلئے 250 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا، ترقیاتی سکیموں کیلئے 15 ارب روپے مانگے گئے ہیں، رواں سال پولیس کا 231 ارب روپے کا بجٹ تھا، رواں سال دس ارب روپے سے زائد کا بجٹ ترقیاتی سکیموں پر خرچ کیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ نے پولیس کے بجٹ کو ترتیب دینا شروع کر دیا ہے۔