اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار ہمایوں سعید نے جوان اور فٹ رہنے کا راز بتا دیا

04 Jun 2025
04 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار ہمایوں سعید نے اپنے جوان اور فٹ رہنے کا دلچسپ راز بتا دیا۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں اپنی فلم 'لو گرو' کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ان کی یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی پروموشن کے لیے دونوں سپر سٹارز مختلف ممالک میں اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں جب کہ دونوں کی جانب سے انٹرویوز دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اداکار ہمایوں سعید ویسے تو 57 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن اپنی فٹنس کی وجہ سے وہ اپنی عمر سے کم نظر آتے ہیں۔

فلم کی پروموشن کی ایک تقریب کے دوران اداکار سے ان کے فٹ اور جوان رہنے کا راز پوچھا گیا  جس کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ کیا میں آپ کو ابھی بابا نظر آرہا ہوں، جس پر شرکاء ہنس پڑے۔

اداکار نے کہا کہ ورزش کیا کریں، فٹنس کا خیال رکھیں اور لوگوں سے کڑنا، دوسروں سے جلنا چھوڑ دیں، اپنے کام پر توجہ دیں اس سے آپ تندرست رہیں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ لوگوں سے جلنا اور حسد انسان کو ختم کردیتا ہے، آپ حسد کرنا چھوڑ دیں اور ٹینشن لینا چھوڑ دیں، ہمیشہ جوان رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے