
03 Jun 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف نے 40 ارب روپے سے سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف دے دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف دے دیا، 40 ارب روپے سے ہر سکول میں کلاس روم، ٹائلٹ بلاک، فرنیچر اور لیبارٹریز بنائی جائیں گی۔
واضح رہے اس سے قبل سکولوں کی مخدوش حالت، کمروں کی کمی، فرنیچر کی کمی سمیت دیگر ضروری سامان کی کمی سامنے آئی تھی، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے وعدہ کیا تھا کہ سکولوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے کوشش کریں گے۔