
03 Jun 2025
(لاہور نیوز) پنجاب میں ویپ کی خریدو فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب کابینہ نے ویپنگ سینٹرز کو بند کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ویپنگ سینٹرز کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ویپنگ سینٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ لاہور شہر سمیت صوبہ بھر میں ویپنگ سینٹرز بند کرائے جائیں گے کیونکہ بڑھتے ہوئے ویپنگ کے رجحان سے نوجوان نسل شدید متاثر ہو رہی ہے۔