اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ایئربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ

03 Jun 2025
03 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے 15 دن کے لیے ہوائی اڈوں اور ایئربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت کبوتربازی، آتش بازی، ڈرون/ لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی عائد ہو گی۔

صوبہ بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا، اس کا اطلاق پنجاب بھر میں پاک فضائیہ کی ایئربیسز اور تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح 15 کلومیٹر تک ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے،مذکورہ سرگرمیاں فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ اور فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہیں، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پابندیاں ضابطہ فوجداری، 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائیں۔

احکامات صوبہ بھر میں قائم ایئرپورٹس کی حدود میں نافذ العمل ہوں گے، پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کیلئے سنگین خطرات کا باعث ہے، تمام ڈپٹی کمشنرزکو ایئرپورٹس اور گردونواح میں صفائی کا خاص انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے