اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ساؤتھ ایشین گیمز 2025 کی میزبانی کے لیے تیار

02 Jun 2025
02 Jun 2025

(لاہورنیوز)14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز جنوری 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوں گے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت 14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنی سفارشات وزارت بین الصوبائی رابطہ کو پیش کردیں۔رانا ثناء اللہ نے سفارشات کا جائزہ لینے اور ان پر عمل درآمد کے لئے سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندے شامل ہونگے۔

 

کمیٹی کھیلوں کے مقامات، سکیورٹی اور دیگر امور سے متعلق اپنی تجاویز حکومت کو پیش کرے گی، ایونٹ میں کل 27 کھیل شامل ہوں گے، پنجاب حکومت نے میگا ایونٹ کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز سے پاکستان کا مثبت تشخص اُجاگر ہوگا، شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ، چیمپئنز ٹرافی اور ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان کے محفوظ ہونے کا ثبوت ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے