اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا لازمی قرار

02 Jun 2025
02 Jun 2025

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا لازمی قرار دے دیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان شاہینز ٹیم کی کرکٹ سیریز کی تیاریوں کا جائزہ اور سینٹرل کنٹریکٹ پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ لازمی کھیلیں گے، انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک پلیئرز کی گرومنگ ہو گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگے لا سکتا ہے، ڈومیسٹک کرکٹرز سے ہی انٹرنیشنل کرکٹرز کا اچھا بیک اپ ملے گا۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے آئندہ کرکٹ سیریز کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن،چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، منیجر نوید اکرم چیمہ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید اور کپتان سلمان آغا نے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے