اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

01 Jun 2025
01 Jun 2025

(لاہورنیوز) جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔

قومی ہیرو تھائی ایئرویز کی فلائٹ ٹی جی 345 کے ذریعے ساڑھے دس بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور پہنچے۔ ارشد ندیم سئیول سے براستہ بنکاک لاہور آئے، ائیرپورٹ پر ارشد ندیم کے شایانِ شان استقبال کے لیے ان کے والد، دیگر اہل خانہ، دوست احباب اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر ان کے والد کا کہنا تھا "میرے بیٹے نے پہلے بھی ملک و قوم کا نام روشن کیا اور آج ایک بار پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ میں آج بہت خوش ہوں"، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ارشد ندیم کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔

استقبالیہ ہجوم میں لیسکو اور واپڈا کے افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو قومی ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آئے تھے، ارشد ندیم کے ہمراہ قومی ایتھلیٹس یاسر سلطان اور شجر عباس بھی وطن واپس پہنچے، جنہیں مداحوں اور اہل خانہ کی جانب سے بھرپور خوش آمدید کہا گیا۔

اس موقع پر ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیرس اولمپکس کے بعد یہ میرا پہلا گولڈ میڈل ہے جسے جیتنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، انہوں نے کہا کہ گولڈ گولڈ ہے جتنے مرضی میڑ پر مل جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ مقابلہ کیا اور 50 سال کے بعد ہمارے ملک میں ایشین گولڈ میڈل آیا ہے، انہوں نے بتایا کہ پہلے مقابلے میں ایک دن کا وقفہ آتا تھا لیکن اس دفعہ نہیں آیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے