اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عورت کی کمائی میں برکت نہ ہونے کی باتیں بکواس ہیں: ثمینہ پیرزادہ

31 May 2025
31 May 2025

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے خواتین کی آمدنی میں برکت نہ ہونے سے متعلق بیانات کو بکواس قرار دے دیا۔

ثمینہ پیرزادہ  نے حال ہی میں  دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

میزبان نے ثمینہ پیرزادہ  سے سوال کیا کہ  ہمارے یہاں کئی اداکاراؤں کا ماننا ہے کہ  عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، اسی طرح ان اداکاراؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بلوں کی لمبی لائنوں میں کھڑی نہیں ہو سکتیں آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟

سوال کے جواب میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میں نے بھی  بہت سنا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، اس کی آمدنی ہوائی روزی کی طرح ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ یہ سب بکواس ہے۔

اداکارہ نے اپنے شوہر عثمان پیرزادہ سے متعلق بتایا کہ حال ہی میں ایک  انٹرویو میں عثمان نے  میری بہت تعریف کی تھی کیوں کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو پڑھایا لکھایا،اگر میری کمائی میں برکت نہیں ہوتی تو میری بچیاں کیسے پڑھتیں؟میں نے بچیوں کو پڑھایا اور میرے شوہر نے گھر بنایا۔

ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم میاں بیوی اپنا سب کچھ ایک دوسرے سے  شیئر کرتے ہیں، کبھی اگرعثمان کو میری ضرورت پڑے یا مجھے عثمان کی تو ہم دونوں ایک دوسرے کیلئے حاضر رہتے ہیں، اسی طرح اگر کبھی عثمان کی  فیملی کو بھی میرے وقت اور میری مدد کی ضرور پڑے تومیں اس کیلئے تیار ہوں۔

 اداکارہ نے مزید کہا کہ میری والدہ کو میرے شوہراور ان کے سب دامادوں نے پھولوں کی طرح رکھا، سارے داماد ان کا بہت خیال رکھتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے