اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مستقبل میں روٹیشن پالیسی اپنائی جا سکتی ہے ۔: حارث رؤف

31 May 2025
31 May 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے بعد کہا کہ ہمارے بیٹرز ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہمیں مسلسل کھیلنا پڑا، مستقبل میں روٹیشن پالیسی اپنائی جا سکتی ہے ۔

جمعہ کو پاکستان نےسیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو 57 رنز سے ہراکر 3 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

 پاکستان نے 6 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے، جواب میں بنگلادیشی ٹیم 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نےکہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں اب 200 رنز پار سکور ہو چکا ہے،  ہمارے بیٹرز ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ جو دستیاب کھلاڑی ہوتے ہیں انہیں ہی پارٹنر سمجھتے ہیں، شاہین اور نسیم کے ساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے، حسن علی کے ساتھ اب کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، ان سے سیکھ رہا ہوں، ہمیں صورتحال کے مطابق پلان دیا جا رہا ہے، چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بہتر کر رہے ہیں ان کا ہی فائدہ ہوتا ہے۔

حارث رؤف نے کہا کہ دنیا بھر میں بہترین بولرز کو روٹیشن پالیسی کے تحت کھلایا جاتا ہے، ہمارے پاس بنچ سٹرنتھ نہیں تھی، ہمیں مسلسل کھیلنا پڑا، مستقبل میں روٹیشن پالیسی اپنائی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ، کوچ اور کپتان تبدیل ہوتے رہے ہیں، اس سے ٹیم ڈسٹرب ہوتی ہے پھر اس طرح کے ہی رزلٹ آتے ہیں، جو مینجمنٹ اور ٹیم بناتے ہیں وہ لانگ ٹرم کا پلان ہوتا ہے ،کوئی چھ مہینے کا پلان کرکے نہیں آتا، اب نئی مینجمنٹ ہے، سلمان علی آغا سپورٹ کر رہے ہیں، رزلٹ اچھے آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے