اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

30 May 2025
30 May 2025

(لاہور نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کوئٹہ کا دورہ کیا ، عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیر قانونی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سٹوڈنٹس، افسروں اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کیا، شہدائے "بنیان مرصوص" کو خراج عقیدت اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے کہا معرکۂ حق کی کامیابی قومی عزم اور یکجہتی کا ثبوت ہے، بھارت کی جارحیت پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیر قانونی ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی بھارتی ریاست کر رہی ہے، دہشتگردی کے خلاف قومی جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مستقبل کی جنگ کے تقاضے جدید سوچ اور جدت کے طلبگار ہیں، آرمی چیف کی نوجوان افسران کو جذبے، تحقیق اور عزم سے قیادت کی تیاری کی ہدایت کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے